القاعدہ ’بھارتی مجاہدین‘ کو بڑے حملوں کے لیے تیار کر رہی ہے، بھارتی دعویٰ

جمعرات 6 نومبر 2014 12:09

القاعدہ ’بھارتی مجاہدین‘ کو بڑے حملوں کے لیے تیار کر رہی ہے، بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) بھارتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ’بھارتی مجاہدین‘ اور دہشت گرد القاعدہ نیٹ ورک مل کر خطے میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی تیاری میں ہیں۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے نے بھارتی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی مجاہدین (آئی ایم) اور القاعدہ کے مابین ہونے والی خفیہ پیغام رسانی کو انٹرسیپٹ کیا گیا ہے۔

اس رابطہ کاری کی ڈی کوڈنگ اور زیر حراست مشتبہ افراد کی گواہیوں سے ایسے اشارے ملیں ہیں کہ یہ دونوں دہشت گروہ گروہ بھارت میں بھی پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ہیں۔ان معلومات کے تناطر میں بھارتی خفیہ اداروں نے ایسے منصوبوں کا پتہ چلا لیا ہے، جن میں یہ غیر ملکیوں کو اغوا کرنے کے علاوہ بھارت کو ’شام اور عراق میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیادوں پر تشدد رونما ہو رہا ہے‘۔

(جاری ہے)

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے بقول جو شواہد انہیں ملے ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی دہشت گرد گروہ ’انڈین مجاہدین اور القاعدہ میں رابطے بڑھ رہے ہیں اور یہ بھارت میں چھوٹی سطح پر حملے کرنے کی تیاری میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی اہداف پر ان حملوں میں پریشر کْکر بم جیسے دیسی ساختہ ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں۔کچھ عرصہ قبل ہی القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے جنوبی ایشیا میں ایک نئی شاخ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد بھارتی خفیہ اہلکار چوکنا ہو گئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تیاری کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی مجاہدین کے ممبران القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں تاکہ وہ بڑے بڑے حملے کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔بھارتی حکام کے مطابق مقامی عسکریت پسند گروہ ’انڈین مجاہدین‘ کے کچھ ممبران القاعدہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں فعال ہیں۔

نئی دہلی حکومت کو اندیشہ ہے کہ علاقائی سطح پر بڑھتی ہوئی شدت پسندی سے بھارت میں مزید لوگ ش پسند عناصر کے گروہوں میں شمولیت حاصل کر سکتے ہیں۔القاعدہ نے انڈین مجاہدین پر یہ زور بھی دیا ہے کہ وہ میانمار میں بھی ایک نیا محاذ بنائیں، تاکہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مبینہ مظالم کا بدلہ لیا جا سکے۔بھارتی مجاہدین کے ممبران کی انٹرنیٹ گفتگو کو پکڑنے اور اسے ڈی کوڈ کرنے میں امریکا نے بھی بھارت کی مدد کی ہے۔ ایک ایسی ہی گفتگو میں بھارتی مجاہدین کا ایک بانی رہنما ریاض بھٹکل اپنے ساتھیوں پر زور دیتا ہوا پکڑا گیا کہ انہیں القاعدہ کے ساتھ براہ راست تعلقات قائم کرنے چاہییں۔

متعلقہ عنوان :