عامر خان نے ڈیون الیکسینڈر کیخلاف شیڈول باؤ ٹ میں کامیابی پر نظریں جمالیں

جمعرات 6 نومبر 2014 12:24

عامر خان نے ڈیون الیکسینڈر کیخلاف شیڈول باؤ ٹ میں کامیابی پر نظریں ..

لاس اینجلس( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء ) عامر خان نے ڈیون الیکسینڈر کیخلاف شیڈول باؤ ٹ میں کامیابی پر نظریں جمالیں، برطانوی نژاد پاکستانی باکسرکا کہنا ہے کہ امریکی حریف کو ایک برس قبل والے عامر کی جگہ اب زیادہ منجھے ہوئے باکسر کا سامنا کرنا ہوگا۔وہ ستمبر سے اس فائٹ کیلئے آکلینڈ میں ورگل ہنٹر سے تربیت حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عامر خان 13 دسمبرکی ڈیون الیکسینڈر کیخلاف ویلٹر ویٹ باؤٹ کو بڑی کامیابیوں کیلیے تختہ مشق کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں، البتہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ امریکی باکسر کیخلاف مقابلے کو آسان لیں گے، باؤٹ کی تعارفی تقریب کے موقع پر لاس اینجلس میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ یقیناً اس مقابلے کے فاتح کو بڑی فائٹس میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، میں بھی مستقبل میں فلوئیڈ مے ویدراور فلپائنی باکسر مینی پاکیو کیخلاف بڑی فائٹ کا عزم رکھتا ہوں، مجھے اس مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

عامر خان اور الیکسینڈر اس باؤٹ کیلئے کافی عرصے سے تیاری کررہے ہیں، برطانیہ کے سابق انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن کو الیکسینڈر سے مقابلہ درپیش ہے،

متعلقہ عنوان :