ہالی ووڈ فلم ”کلاؤڈز آف سلز ماریہ“ کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 6 نومبر 2014 12:35

ہالی ووڈ فلم ”کلاؤڈز آف سلز ماریہ“ کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) ہالی ووڈ کی ڈرامہ فلم”کلاؤڈز آف سلز ماریہ“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم آئندہ ماہ یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی۔ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ کی نئی سنسنی خیز ڈرامہ فلم”کلاؤڈز آف سلز ماریہ“ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک اداکارہ کے گرد گھومتی ہے جسکے کامیاب فلمی کیرئیر میں ایک نوجوان اداکارہ کی انڈسٹری میں آمد کے بعد زور دار جھٹکا لگا۔ اداکارہ اس دھچکے سے سنبھل نہ پائی اور فلمی دنیا سے الگ ہوکر گمشدہ زندگی بسر کرنے لگی۔فرنچ ہدایتکار اولیور اسیسیاس کی فلم میں کرسٹن اسٹیورٹ اور جولیٹ بنوچی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔جرمنی ، فرانس اور سوئیٹزرلینڈ کے پرڈیوسرز کے اشتراک سے مکمل ہونیوالی فلم آئندہ ماہ سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :