ماضی کے مقبول اداکار درپن کی 34ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

جمعرات 6 نومبر 2014 12:40

ماضی کے مقبول اداکار درپن کی 34ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) ماضی کے مقبول اداکار درپن کی 34ویں برسی پرسوں ہفتہ کو منائی جائے گی ۔ درپن 1929ء میں بھارت میں پیداہوئے اور بعد ازاں ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہو گئے ۔1950 ء میں بننے والی ہدایتکار حیدر شاہ کی اردو فلم ”امانت “سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے درپن کا اصل نام سید عشرت عباس تھا ۔ اپنی پہلی دونوں فلموں میں درپن نے اپنے اصل نام عشرت کے ساتھ کام کیا تھا۔

درپن کی دوسری فلم ”بلو “1951 ء تھی۔

(جاری ہے)

وہ 1957ء سے لے کر 1966 ء تک ایک کامیاب اور صف اول کا فلمی ہیرو تھے اور 1966 ء درپن کے فلمی کیرئیر کے عروج کا آخری سال تھا ۔انہوں نے متعد د فلموں میں مرکزی رومانوی کردار ادا کرکے فلم بینوں کومحظوظ کیا۔وہ اداکار سنتوش کے چھوٹے بھائی تھے ۔درپن نے اپنے دور کی مشہور ہیروئن نیئر سلطانہ کے ساتھ شادی کی ۔انہوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس کی بدولت برسوں تک فلم انڈسٹر ی پرراج کیا۔ان کی مشہورفلموں میں ساتھی ،گلفام،جواب دو اوردیگرشامل ہیں ۔درپن 8نومبر 1980ء کوانتقال کر گئے تھے ۔