سینئر اداکارہ روبینہ اشرف 9نومبر کو 55برس کی ہو جائینگی

جمعرات 6 نومبر 2014 12:58

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف 9نومبر کو 55برس کی ہو جائینگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف 9نومبر کو 55برس کی ہو جائیں گی ۔ روبینہ اشرف 9نومبر1959ء میں پیدا ہوئیں ۔ پی ٹی وی لاہور سنٹر سے ڈرامہ سیریل سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

روبینہ اشرف پی ٹی وی لاہور سنٹر میں کئی یادگار ڈرامہ سیریلز کرنے کے بعد کراچی منتقل ہو گئیں ۔ روبینہ اشرف اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہیں ۔ 9نومبر کو اپنی 55ویں سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔