حکومت نے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، ترجمان وزیراعظم ہاوٴس
جمعرات 6 نومبر 2014 13:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) ترجمان وزیراعظم ہاوٴس نے وضاحت کی ہے کہ انسداد پولیو اسٹیئرنک کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپو رٹ کے مطابق گزشتہ روز انسداد پولیو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے عزم کیا تھا کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ کردیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر خبر چلتی رہی کہ وزیراعظم نے ملک بھر سے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دی ہے تاہم ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پولیو کے جلد از جلد خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے نومبر سے اپریل پولیو سیشن سے فائدہ اٹھانے کا کہا اور ملک کو جلد از جلد پولیو فری بنانے کا عزم دہرایا تھا۔ پولیو کے خاتمے کیلئے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔ ڈیڈ لا ئن کے حو الے سے خبر یں در ست نہیںمزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.