وزیر اعظم پر نااہلی کے الزامات درست ثابت نہیں ہوئے، کچھ صحافیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، سپریم کورٹ
جمعرات 6 نومبر 2014 13:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء)سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت10 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی سماعت کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری میں ہوگی۔قائم مقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ صحیح رپورٹنگ نہ کرنا خیانت ہے ۔صحافت کا مدرپدر آزاد نہیں ہوتی ۔صحافت ذمہ دارانہ ہوتی ہے۔درخواست گزار کا آرٹیکل63 ون جی کے تحت نا اہلی کے لئے سپیکر کے پاس جانا نہیں بنتا۔
سپیکر نے جو رولنگ دی ہے وہ اس کی تائید کرتی ہے جبکہ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میڈیا معلوما ت کا امین ہے کچھ اخبارات نے سنسنی خیز رپورٹنگ کی ۔وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ۔کل بھی ہوئی ہے ۔کیا وزیر اعظم نے اس تمام معاملات کی تردید کی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دئیے جبکہ عدالت نے عرفان قادر کی جانب سے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بنچ میں موجودگی کے خلاف دائر درخواست پر کہا کہ رجسٹرار آفس نے جو اعتراضات لگائے ہیں ان کو چیمبر میں سنا جائے گا۔
درخواست گزار جلد سماعت کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت شروع کی تو گزشتہ روز کی خبر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ججز کا کہنا تھا کہ اخبارات نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ نہیں کی ۔اخبارات کا حق تھا کہ وہ سنسنی کی بجائے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ۔ویسے بھی میڈیا معلومات کا امین ہے۔ اس دوران عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے جو وفاق کی جانب سے جواب داخل کیا ہے اس میں موجودہ درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ عرفان قادر نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بنچ میں موجودگی کے حوالے سے دائر درخواست پر کہا کہ ہمارا کیس نہیں سنا جاتا۔جسٹس جواد نے کہا کہ کوئٹہ میں سارا دن آپ کا ہی کیس سنیں گے ۔اس پر عرفان قادر نے کہا کہ وہ کوئٹہ نہیں جائیں گے کیونکہ انہیں اس مقدمے میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا۔65 دن گزر گئے میرا کیس نہیں سنا گیا۔ جسٹس سرمد نے کہا کہ آپ نے جو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی ہے اس کی سماعت چیمبر میں ہوگی ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس نومبر تک ملتوی کر دیمزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.