Live Updates

تحریک انصاف میں ایک اور ”باغی “ سامنے آگیا

جمعرات 6 نومبر 2014 14:23

تحریک انصاف میں ایک اور ”باغی “ سامنے آگیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف میں ایک اور ”باغی “ سامنے آگیا ،ممبر قومی اسمبلی سراج محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے اپنا استعفی قبول نہ کرنے کی استدعا کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہر ہ کے حلقے این اے 6سے منتخب ہونیوالے ممبر قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے استدعا کی ہے کہ انکی جانب سے جمع کروائے گئے استعفی کو منظور نہ کیا جائے کیوں کہ وہ اسمبلی سے استعفی نہیں دینا چاہتے ہیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سراج خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا استعفی نا منظور کر دیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :