نمل میں ہونہار طلباء وطلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

جمعرات 6 نومبر 2014 14:53

نمل میں ہونہار طلباء وطلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء): نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل)میں پرائم منسٹر قومی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہونہار و ذہین طلباؤ طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ نمل میں ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے مہیا کےئے گئے 1698لیپ ٹاپ میں سے پہلے روز 431 لیپ ٹاپ پی ایچ ڈٰ ی ، ایم ایس و ایم فل اور ایم بی اے کے طلبہ مین تقسیم کیے گئے اور لیپ ٹاپ تقسیم کا سلسلہ اگلے تین دنوں تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر قومی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوے ریکٹر نمل میجرجنرل (ر) مسعود حسن نے کہا کہ اس سکیم اور لیپ ٹاپ کی فراہمی کی بدولت طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید ریسرچ تک رسائی میں مد د ملے گی جس تحقیق اور علم کو جدید بنیادوں پر فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں ڈائریکٹر شعبہ امتحانات بشیر احمد و دیگر نے بھی شرکت کی جبکہ طلباؤ طلبات نے لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ایوو ڈیواس ملنے پر نمل ، ہا ئر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔