خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کےلئےتین نام تجویز کر دیئے

جمعرات 6 نومبر 2014 14:54

خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کےلئےتین نام تجویز کر دیئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا معاملہ ایک دو دن میں طے کر لیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ایک 2 دن میں چیف الیکشن کمشنرکے تقررسے متعلق فیصلہ ہوجائے اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی اورآفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کروں گا جبکہ دیگرجماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے انکشاف کیاکہ جسٹس(ر) سعید الزماں، جسٹس(ر)بھگوان داس،جسٹس (ر)اجمل میاں کے نام دیئے ہیں۔