شراب کے نشے میں دھت دو افراد کی مٹی کا تیل چھڑک کر خواجہ سراء کو آگ لگانے کی ناکام کوشش

جمعرات 6 نومبر 2014 15:12

شراب کے نشے میں دھت دو افراد کی مٹی کا تیل چھڑک کر خواجہ سراء کو آگ لگانے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) شراب کے نشے میں دھت دو افراد کی مٹی کا تیل چھڑک کر خواجہ سراء کو آگ لگانے کی ناکام کوشش ‘ خواجہ سراء نے بھاگ کر جان بچائی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ آزاد روڈ پر خواجہ سراء کے گھر میں شراب کے نشے میں دھت دو ملزمان شہباز اور سہیل گھس آئے انہوں نے آکر خواجہ سراء ”نینہ “ سے چھیڑ خانی شروع کردی جس پر خواجہ سراء کے شور مچانے پر شراب کے نشے میں دھت شہباز اور سہیل نے غصے میں خواجہ سراء ”نینہ“ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی اسی اثناء میں نینہ کے ساتھی گھر سے باہر نکل آئے اور شہباز اور سہیل کو پکڑ لیا اور واقعہ کی اطلاع تھانہ سٹی میں دی گئی جس پر اے ایس آئی تھانہ سٹی محمود حشمت نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کی پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان بھاگ نکلے اور پولیس نے دونوں ملزمان شہباز اور سہیل کو شربت چوک سے گرفتار کرلیاجن کا ملاحظہ کرایا گیا رپورٹ میں پتہ چلا کہ دونوں ملزمان نے شراب پی رکھی ہے جس پر ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی نے شراب نوشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔