برطانیہ کا داعش کیخلاف تعاون کیلئے عراق میں اپنے فوجی بھیجنے پر غور

جمعرات 6 نومبر 2014 15:44

برطانیہ کا داعش کیخلاف تعاون کیلئے عراق میں اپنے فوجی بھیجنے پر غور

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) برطانیہ نے داعش کیخلاف تعاون کیلئے عراق میں اپنے فوجی بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلون نے کہا ہے کہ عراقی فوج دولت اسلامیہ کی پیش قدمی کو کسی حد تک روکنے میں کامیاب ہوئی ہے لیکن اسے فوری طور پر برطانیہ سے مزید مدد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں برطانوی حکومت اپنے فوجی ماہرین کو دوبارہ عراق بھیجنے پر غور کر رہی ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں داعش جنگجووٴں کیخلاف عراقی فوجی اہلکاروں کی تربیت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن عراقی فوج کی تربیت تک ہی محدود رہیگا، برطانوی فوجی داعش کیخلاف لڑنیوالے عراقی عسکری دستوں کی قیادت نہیں کریگی۔

متعلقہ عنوان :