رائے ونڈ ، تبلیغی اجتماع میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق

جمعرات 6 نومبر 2014 16:15

رائے ونڈ ، تبلیغی اجتماع میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق

رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماع میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور چودہ افراد زخمی ہو گئے ۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں رہائش گاہوں میں موجود ایک سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کی لپیٹ میں آکر چودہ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

3 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی ۔ 5 افراد کو رائے ونڈ کے ہیلتھ سنٹر میں داخل کر دیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :