شاہ محمود قریشی واہگہ بارڈر پر بغیر ویزہ زیرو لائن عبور کرگئے

جمعرات 6 نومبر 2014 19:16

شاہ محمود قریشی واہگہ بارڈر پر بغیر ویزہ زیرو لائن عبور کرگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2014ء) واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد بھارتیوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے شاہ محمود قریشی زیرو لائن عبور کر گئے۔ رینجرز اہلکار نے توجہ دلائی تو پی ٹی آئی رہنماء واپس لوٹ آئے اور پھر مسکراکر رہ گئے۔شاہ محمود قریشی سرحد پار والوں کو بھی شاید اپنا مُرید ہی سمجھے۔ تبھی تو خراماں خراماں درشن دینے چل پڑے لیکن حد ہی پار کر گئے۔

(جاری ہے)

شاہ صاحب کی پیش قدمی دیکھ کر سرحد کے اس پار موجود افراد بھی ہاتھ ملانے آگے بڑھے لیکن رینجرز اہلکار کے توجہ دلانے پر پی ٹی آئی رہنماء کو فوری واپس لوٹنا پڑا۔ پی ٹی آئی رہنماء کی جانیاں اور پھر آنیاں اتنی اچانک تھیں کہ ہاتھ ملانے کے کچھ خواہش مند تو ہاتھ ملتے ہی رہ گئے جبکہ شاہ صاحب مسکرا کر چلتے بنے۔ شاہ محمود قریشی زیرو لائن پر کھڑے ہو کر تصاویر بھی بنواتے رہے۔

متعلقہ عنوان :