Live Updates

عمران خان کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کسانوں کیلئے گندم کا بیج مفت فراہم کرنے کا آغاز

جمعرات 6 نومبر 2014 20:06

عمران خان کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کسانوں کیلئے گندم کا بیج مفت فراہم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر عمران خان فاؤنڈیشن پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں 50ہزار سے زائد مستحق کسانوں کے لئے گندم کا بیج مفت فراہم کرنے کا آغاز کردیا ۔اس سلسلہ میں جمعرات کے روز عمران خان فاؤنڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز نواب عاشق حسین قریشی، عابد حسین، اسفندیارقصوری یونین کونسل پونتا موضع طاہر پور تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان کے دیہاتوں کا میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ دورے کے دوران آغا زکیا۔

(جاری ہے)

یوسی پونتا ، موضع طاہر پور، شجاع آباد اس سے ملحقہ 19 دیہاتوں کے سیلاب سے متاثرہ ساڑھے چھے ہزارکسانوں میں گندم کا بیج تقسیم کیاجائے گا، پہلے مرحلے میں یوسی پونتا موضع طاہر پورکے پانچ سو کسانوں میں گندم کا بیج تقسیم کیا گیا تاکہ یہ کسان اپنے کھیتوں میں فصل اگا کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر مشکل گھڑی سے نکل سکیں، عمران خان نے سیالکوٹ ،چنیوٹ اور جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا اور متاثرین سے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی تھی، حالیہ سیلاب سے پنجاب میں سیلاب سے جن علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی وہاں عمران خان فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیمیں متاثرین کی مدد کرنے میں دن رات کوشاں ہے ،عمران خان فاؤنڈیشن نے 2010کے سیلاب میں بھی متاثرین میں فصلوں کے لئے کروڑوں روپے کا بیج تقسیم کیا تھا اور اب بھی ان کی مدد کرنے میں کوئی کثرباقی نہیں چھوڑے گی ، عمران خان فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ،عمران خان فاؤنڈیشن کا مقصد مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنا ہے تاکہ کسان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنی مشکلات کا ازالہ کر سکیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :