Live Updates

نریندر مودی’ایماندار‘ شخص ، وہ بیرون ملک پڑے غیر قانونی بھارتی اثاثے واپس لائے: عمران خان

جمعرات 6 نومبر 2014 20:15

نریندر مودی’ایماندار‘ شخص ، وہ بیرون ملک پڑے غیر قانونی بھارتی اثاثے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان اور مسلمانوں کی طرف رویہ ناقابل برداشت ہے مگر ایک بات تسلیم کرنی چاہئے کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں جنہوں نے بھارتی بہتری کے اقدمات کئے اور 627 افراد کے غیر ملکی اثاثے جو سوئس عدالتوں میں پڑے تھے وہ واپس لے کر آئے ہیں جبکہ ہمارے وزیر خزانہ قرضے مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے اور نواز شریف خود ٹیکس چور ہیں۔

(جاری ہے)

آزادی دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسا نا اہل وزیر خزانہ آج تک نہیں دیکھا جو آج بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر مزید قرضہ لینے کے لئے بجلی مہنگی کرنے کے لئے کوشاں ہیں، دوسری جانب ملک کے گمشدہ صدر نے بجلی کا کروڑوں روپے کا بل ادا کرنا ہے اور اپوزیشن اور حکومت بھی اس وقت مک مکا کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں عوام کی بات کرتے ہیں اور ہمارے دھرنے کے سبب ہی ملک میں تیل کی قیمتیں کم ہو ئی ہیں، ہم مہنگائی مزید کم کروائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کے شاہانہ طرز زندگی کی قیمت عوام ادا کرتے ہیں اور اب تو سینیٹر ذولفقار کھوسہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ کپتان کے دھرنے کے 90 روز مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد بھی دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :