آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

جمعرات 6 نومبر 2014 20:15

آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر حنیف اطمار سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کی افغان صدر سے ملاقات نہایت مثبت رہی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمار سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔