وزیر اعظم جلد ہی چین، جرمنی اور برطانیہ کے دورے کریں گے،دورے ایک ہی حکمت عملی کی مختلف کڑیاں ہیں جن کا مقصد ملک کی ترقی، خوشحالی اور ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے،چینی حکام کے دورے کا انتظار کرنے کے وزیراعظم خود جاکر 35سے 40ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کریں گے ،ترجمان وزیر اعظم آفس
جمعرات 6 نومبر 2014 20:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف جلد ہی چین، جرمنی اور برطانیہ کے دورے کریں گے،دورے ایک ہی حکمت عملی کی مختلف کڑیاں ہیں جن کا مقصد ملک کی ترقی، خوشحالی اور ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران 35سے 40ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کئے جائیں گے،ان میں سے 14منصوبے 10400میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے ہیں جبکہ بلوچستان ،گوادر شہر اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بھی دستخط ہوں گے،خضدار سے گوادر تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر بھی دستخط کئے جائیں گے، دورہ چین کے دوران پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان ریلویز کے منصوبے، ہائی ویز شاہرات کی تعمیر اور سپیشل اکناک زونز کے قیام کے منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے۔
ترجمان وزیر اعظم آفس مصدق ملک نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں میں سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد ڈگمگایا ہے جس کو بہتر بنانے کیلئے یہ دورے کئے جارہے ہیں، چینی قیادت کا دورہ ملتوی ہونے کے بعد اب وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بجائے چینی قیادت کا انتظار کرکہ منصوبوں کو اور التواء میں رکھنے کے اب خود ہی چین کا دورہ کر کہ ان منصوبوں پر دستخط کئے جائیں،وزیر اعظم اپنے دورہ چین سے واپسی کے بعد جرمنی اور برطانیہ کا بھی دورہ کریں گے،جس دوران وہ وہاں انویسٹر کانفرنس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.