سکھر، پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ کا اپنے سسر علی کے ہمراہ بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

جمعرات 6 نومبر 2014 21:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) آرائیں کی علاقہ مکین پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ مسمات شمائلہ نے اپنے سسر علی مراد چنہ کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی دوستی موبائل فون کے زریعے عاشق نامی شخص کیساتھ ہوئی اور نوبت شادی تک جا پہنچی گھر والوں کی رضا مندی سے پیار کی شادی سر انجام پہنچی تاہم شادی کے تین ماہ بعد میرے شوہر کے علاقے آباد لاکھا کے بااثر شخص نے ہم سے رقم اینٹھنے کے چکر میں جھوٹا سیاہ کاری کا الزام لگا کر قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہے پولیس اطلاع کے باوجود ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی ہم نے اپنے اہلخانہ کی مرضی اور اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور میں عاشق چنہ کیساتھ ہنسی خوشی زندگی گذر بسر کر رہی ہے اس نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگا کر رقم وصول کرنے والے بااثر شخصیات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :