ایک رات میں افریقی گاوٴں کی 200خواتین زیادتی کا شکار

جمعرات 6 نومبر 2014 22:13

ایک رات میں افریقی گاوٴں کی 200خواتین زیادتی کا شکار

خوطوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) مغربی سوڈان کے علاقہ دارفور میں فوج نے اپنے ہی ملک کی عزت تار تار کردی۔ اطلاعات کے مطابق فوج کا ایک کمانڈر تابت گاوٴں میں پہنچا اور دیہاتیوں کو حکم دیا کہ گزشتہ روز گم ہوجانے والے ایک فوجی کو تلاش کریں،کمانڈر نے گمشدہ فوجی کی تلاش کیلئے شام تک کا وقت دیا۔

(جاری ہے)

بیچارے دیہاتی تمامتر کوشش کے باوجود فوجی کو نہ ڈھونڈسکے جس پر مشتعل ہوکر فوج کے سپاہیوں نے گاوٴں کے مردوں کو اکٹھا کرکے ان پر شدید تشدد کیا اور پھر ان سب کو گاوٴں سے باہر نکال دیا۔اس کے بعد وحشی فوجیوں نے گاوٴں میں وہ شرمناک کھیل کھیلا جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ فوجی اگلے آٹھ گھنٹے تک گاوٴں کی خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کرتے رہے۔