سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ نماز عصر کے بعد مولانا احسان الحق کے بیان سے شروع ہوگیا
جمعرات 6 نومبر 2014 22:56
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) حج بیت اللہ کے بعد مسلمانوں کا دوسرا عظیم الشان سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ سندر روڈ رائے ونڈ پنڈال میں جمعرات کے روز نماز عصر کے بعد مولانا احسان الحق کے بیان سے شروع ہوگیا ۔انہوں نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ امت اپنی اصل ذمہ داری بھول چکی ہے ۔اس لئے مسلمان جگہ جگہ پس رہا ہے ۔دعوت و تبلیغ کے مشن کو جاری رکھنے سے ہی دنیا وآخرت کی کامیابیاں نصیب ہوں گی ۔
سب سے پہلے دل میں اللہ سے ہی سب کچھ ہونے کا یقین پختہ کرنا ہوگا ،غیر اللہ کا خوف دل سے نکال کر اپنا رازق خدا کو مان لیں تو ساری مصیبتیں ختم ہو جائیں گی ۔جب ہم اللہ کا کام کرنے لگ جاویں گے تو اللہ ہمارے وہ کام بھی خود سنبھال لے گا جن کی ہمیں زیادہ فکر ہے ۔(جاری ہے)
اللہ کو پورا ماننے میں ہی ہماری فلاح ہے ۔ بعدازاں مولانا احمد لاڈ اور امیر جماعت رائے ونڈ مرکز حاجی عبدالواہاب کے بیانات ہوئے ۔
آج نماز جمعہ مولانا عبدالرحمن پڑھائیں گے ۔ بعدمیں اجتماعی نکاح کروائے جائیں گے ۔آج مولانا احمد بہاولپوری ،مولا طارق جمیل اور مولا سعد کاندھلوی کے بیانات بھی ہوں گے ، جبکہ بزرگوں کی طرف سے ہدایات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔جمعرات کے روز مندوبین کی تیزی سے آمد جاری تھا ۔اسٹیشن اورٹرانسپورٹ اڈوں پر ہجوم ہے ۔تجاوزات کی وجہ سے مندوبین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ضلعی انتظامیہ مندوبین کو تمام تر سہولیات پہنچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔مختلف محکمہ جات نے اپنے کیمپ قائم کرلئے ہیں ۔ پولیس ، عملہ صفائی اور محکمہ صحت بھی تندہی سے مصروف عمل ہے ۔آج شرکاء کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.