پشاور میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید بد تر ہو گئی

جمعرات 6 نومبر 2014 23:16

پشاور میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید بد تر ہو گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید بد تر ہو گئی ہے ۔ موسم سرد ہونے کے باوجود دیہاتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بارہ گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹوں تک ہو گیا ہے موسم سرد ہونے کے باوجود پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے جس پر شہریوں کی جانب سے شدیداحتجاج کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں اوردیہاتی علاقوں میں محرم کے اختتام کے بعد لوڈ شیڈنگ ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے جبکہ مرمت کے نام پر بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سولہ سولہ گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :