پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

ہفتہ 8 نومبر 2014 11:34

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ..

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل اتوار سے شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 9 سے 13نومبر تک ابوظہبی، دوسر ا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے 21 نومبر تک دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 نومبر تک شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹی ٹونٹی میچ 4 دسمبر کو دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 دسمبر کو دوبئی میں رات 9 بجے ہوگا۔ پانچ ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 8 دسمبر کو دوبئی میں4 بجے سہ پہر۔ دوسرا ون ڈے 12دسمبر کو چار بجے سہ پہر شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرا ون ڈے میچ 14دسمبر کو شارجہ میں چار بجے سہ پہر چوتھا ون ڈے 17دسمبر کو ابوظہبی سٹیڈیم میں چار بجے سہ پہر اور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19دسمبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :