بالی ووڈ فلم ایکشن جیکسن کے گانے پنجابی مست کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی

ہفتہ 8 نومبر 2014 12:07

بالی ووڈ فلم ایکشن جیکسن کے گانے پنجابی مست کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) بالی ووڈ فلم ایکشن جیکسن کے ایک اور گانے پنجابی مست کی ویڈیو جاری کرد ی گئی ہے۔ بھرپور پنجابی بھنگڑا سانگ کو انکت تیواری ہمیش ریشمیا، ونیت سنگھ، اریا اچاریا، عالم گیر خان اور نیتی موہن نے گایا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے میں اجے دیوگن پہلی بار بھرپور انداز میں رقص کرتے نظر آئیں گے۔ جس میں انکا ساتھ دبنگ گرل سوناکشی سنہا دے رہی ہیں۔ پربھو دیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایکشن جیکسن پانچ دسمبرکو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

متعلقہ عنوان :