رابن ولیمز خودکشی کے وقت منشیات کے زیرِ اثر نہیں تھے، پولیس
ہفتہ 8 نومبر 2014 12:07
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے کہا ہے کہ معروف مزاحیہ اداکار رابن ولیمز خودکشی کے وقت منشیات یا شراب کے نشے کے زیرِ اثر نہیں تھے۔ 63 سالہ رابن ولیئمز 11 اگست کو کیلیفورنیا میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے تھے جسے پولیس نے خودکشی قرار دیا تھا۔ مزاحیہ امریکی اداکار کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے میرن کاوٴنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت پھانسی سے سانس بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رابن ولیمز کے جسم میں کسی قسم کے ممنوعہ ادویات یا شراب کا اثر نہیں پایا گیا۔ رابن ولیمز کی موت کے تیسرے ہی دن میرن کاوٴنٹی کے شیرف لیفٹیننٹ کیتھ بوائڈ نے کہا تھا کہ رابن ولیئمز ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انھوں نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔(جاری ہے)
ولیمز کی اہلیہ سوزن شنائیڈر نے ان کے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ انہیں اس خوشی کیلئے یاد رکھا جائے جو انھوں نے دنیا کو دی۔
امریکی صدر براک اوباما نے رابن ولیمز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولیمز نے ہمیں ہنسایا بھی اور رلایا بھی۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق وہ ماضی میں شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے اور حال ہی میں بحالی کے مرکز میں دوبارہ گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
-
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
-
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.