امریکہ میں حجاب سے متعلق غیرمسلم خواتین کی رائے جاننے کامنفردطریقہ اپنا گیا

ہفتہ 8 نومبر 2014 12:14

امریکہ میں حجاب سے متعلق غیرمسلم خواتین کی رائے جاننے کامنفردطریقہ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) امریکہ میں کچھ نوجوانوں نے حجاب سے متعلق غیر مسلم خواتین کی رائے جاننے کے لیے منفر د طریقہ اپنالیا۔تفصیلات کے مطابق ایک غیر مسلم لڑکی نے حجاب پہن کردو مسلمان لڑکوں کے ہمراہ نیویارک کی سڑک پر ایک سٹال لگایا جہاں غیر مسلم خواتین کو یہ دعوت دی گئی کہ وہ حجاب پہن کر خود آزمائیں۔

(جاری ہے)

مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے پہلی بار حجاب پہنا اور اس کے بعد اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا کہ حجاب پہن کر انہیں اچھا محسوس ہوا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ جب وہ دوسری مسلمان خواتین کو حجاب میں دیکھتی ہیں تو انہیں معیوب نہیں لگتا۔ وڈیو بنانے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وڈیو کا مقصد غیر مسلم خواتین میں حجاب کے حوالے سے مثبت رویے کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :