بھارت: ٹیٹو کا رجحان اور مقبول ٹیٹو: مغربی ثقافت کے زیر اثر ہندوستان کے بڑے شہروں میں ٹیٹو کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا

ہفتہ 8 نومبر 2014 13:48

بھارت: ٹیٹو کا رجحان اور مقبول ٹیٹو: مغربی ثقافت کے زیر اثر ہندوستان ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) بھارت کے معروف شہر ممبئی میں حال ہی میں ہونے والے ایک ٹیٹو فیسٹیول میں ملک اور بیرون ملک سے آنے والے فنکاروں سے ٹیٹو بنوانے کے لیے شائقین کی ایک بھیڑ امڈ پڑی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے لیے ٹیٹو کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پرانے زمانے میں بعض علاقوں اور طبقوں میں لوگوں کے نام، ان کی پیدائش کی تاریخ وغیرہ بچوں کی پیدائش کے وقت ہی ان کے ہاتھ پر لکھے جانے کا بھی رواج رہا ہے۔

تاہم حال میں مغربی ثقافت کے زیر اثر ہندوستان کے بڑے شہروں میں ٹیٹو کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ چار پانچ برسوں میں نہ صرف ٹیٹو بنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ٹیٹو فنکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔نو سال سے اس کاروبار سے منسلک ٹیٹو آرٹسٹ روشن کہتے ہیں: ’جب میں نے اس میدان میں قدم رکھا تھا تو اس کے بارے میں لوگوں کا نظریہ انتہائی تنگ تھا۔

(جاری ہے)

لوگ کہتے تھے کیا گاوٴں سے آئے ہو!۔اسی طرح ٹیٹو آرٹسٹ ارچنا کا کہنا ہے کہ ’جب میں نے بارھویں میں اپنے جسم پر ٹیٹو بنوایا تھا تب مجھے لوگ دوسرے سیارے کے باسی کے طور پر دیکھتے تھے۔ ہمارے اس کاروبار کو کوئی قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتا تھا۔تمام ٹیٹو آرٹسٹ خود کو فنکار کہتے ہیں۔ فلموں میں اداکاروں کے ٹیٹو دیکھ کر لوگوں میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور نگاہ کم سے دیکھنے کا چلن بھی کم ہوا ہے۔

کسی دوسری چیز کی طرح ٹیٹو کے متعلق بھی یہ بات صادق نظر آتی ہے کہ مختلف علاقوں کی پسند بھی مختلف ہے۔ شمالی ہندوستان میں زیادہ تر لوگ دیوی دیوتاوٴں کی تصاویر بنواتے ہیں جن میں ’شیو‘، ’شیر‘ اور ’اوم‘ وغیرہ آتے ہیں جبکہ جنوبی بھارتی لوگ ’تروپتی‘ کا ٹیٹو بنواتے ہیں۔ بہر حال یہ سب مذہبی عقیدت کے ٹیٹو ہیں۔روشن کہتے ہیں: ’ہندوستان میں مذہب پر مبنی اساطیری ٹیٹو مقبول ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ ٹیٹو لڑکیوں کے لیے محفوظ ہیں کیونکہ انھیں بنوانے سے خاندان والے نہیں روکتے ہیں۔

تاہم وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ اساطیری ٹیٹو بنانا سب سے مشکل ہے کیونکہ اساطیری کرداروں کی تصاویر انتہائی شاندار ہوتی ہیں اور انھیں بنانے میں وقت بہت لگتا ہے۔تمام ٹیٹو آرٹسٹ کا خیال ہے کہ اگر آپ کا کام صاف اور اچھا ہے تو اس میں کمائی بہت ہے۔ اس میں استعمال کی جانے والی روشناء? کے حساب سے اس کی قیمت فی انچ رکھی جاتی ہے۔ایک ٹیٹو بنانے کی ابتدائی قیمت ایک ہزار روپے سے لے کر ساڑھے تین ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :