موبائل فون کی درآمدات میں 5.50فیصد اضافہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 14:57

موبائل فون کی درآمدات میں 5.50فیصد اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) رواں مالی سال 2014-15کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فون کی درآمدات ، 5.5 فیصد اضافے سے 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالررہی۔ رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران موبائل فون کی درآمد میں 5.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

پہلی سہ ماہی میں 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالرمالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔ گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 15 کروڑ 69 لاکھ ڈالرمالیت کے فونز درآمد ہوئے تھے۔ جولائی تا ستمبرٹیلی کام درآمدات میں اکتیس فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پرموبائل فونز کی درآمد میں چوبیس فیصد کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :