کراچی، ایدھی،چھیپادفاترمیں ڈکیتیوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

ہفتہ 8 نومبر 2014 15:37

کراچی، ایدھی،چھیپادفاترمیں ڈکیتیوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) ایدھی فاونڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے مرکز ی دفتر پر ہونے والی ڈکیتیوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔ وارداتوں میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کراچی میں فلاحی اداروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 9 ملزمان کو اندرون سندھ اور کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

3 ملزمان کو چھیپا جبکہ ایدھی سینٹر واقعے میں اب تک 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلاحی اداروں سے لوٹی گئی رقم تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈکیتی سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال خوفناک مقاصدکے لئے تھا اور واقعے کے اہم کردار پنجاب اور خیبر پختونخوا فرارہوچکے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ملزمان ایدھی فاونڈیشن کے سابقہ ملازمین اور جرائم پیشہ ہیں ۔ دونوں وارداتوں کی منصوبہ بندی کورنگی کے ایک گھر میں کی گئی اور وارداتوں کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک ہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ واردات کی بنیادی معلومات ایدھی سینٹر اور چھیپا ویلفیئر میں کام کرنے والے دو بھائیوں نے فراہم کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :