این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا معاملہ لٹک گیا

ہفتہ 8 نومبر 2014 17:00

این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا معاملہ لٹک گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا معاملہ لٹک گیا ہے اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے والی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ این اے 122 اور اس کے صوبائی حلقوں کا ریکارڈ مکس ہے جس کے باعث جانچ پڑتال ممکن نہیں ہے۔ این اے 122 اور صوبائی حلقوں کا ریکارڈ الگ ہونے تک جانچ پڑتال کا عمل نہیں ہو سکتا۔