رواں سال 31 ارب روپے آمدنی کا ہدف حاصل کریں گے: سعد رفیق

ہفتہ 8 نومبر 2014 18:46

رواں سال 31 ارب روپے آمدنی کا ہدف حاصل کریں گے: سعد رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کو مستحکم ادارہ بنائیں گے اور رواں سال 31 ارب روپے سے زائد آمدنی کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رواںسال 28 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف ملا لیکن ریلوے نے خود ہی اس ہدف میں اضافہ کر کے 31 ارب مقرر کیا ہے اور اسے حاصل بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلوے انجنز کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے اور اس وقت 45 انجن مال بردار گاڑیوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں جبکہ اس ماہ کراچی میں مہران ایکسپریس کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ملازمین کو ایک ارب روپ سے زائد کے واجبات ادا کئے ہیں ۔ انہوں نے ریلوے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسی قسم کا غیر قانونی حکم نا مانیں ۔