انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے زمبابوین اسپنر میلکم وولرکے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا

ہفتہ 8 نومبر 2014 18:59

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے زمبابوین اسپنر میلکم وولرکے بالنگ ایکشن کو ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے زمبابوین اسپنر میلکم وولرکے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا آئی سی سی نے 21 روز میں ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی،آئی سی سی کاکریک ڈاؤن،تھمنے کا نام نہیں لے رہا،زمبابوین اسپنر میلکم وولر کا بھی ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا،بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے آف اسپنر میلکم وولر کے بالنگ ایکشن پر بھی انگلیاں اٹھ گئیں، امپائرزنے آف اسپنر کی کئی بالز کو غیرقانونی قرار دیتے ایکشن کو رپورٹ کیا،آئی سی سی قوانین کے مطابق وولرکو اکیس روز کے اندر ایکشن کی جانچ پڑتال کے لیے ٹیسٹ کرانا ہوگا، تب تک وولرانٹرنیشنل میچز میں بالنگ کرواسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :