وزیر ریلوے نے کسی سیاسی سوال کا جواب نہ دیا

ہفتہ 8 نومبر 2014 19:12

وزیر ریلوے نے کسی سیاسی سوال کا جواب نہ دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے اپنی پریس کانفرنس میں کسی سیاسی سوال کا جواب نہ دیا ۔ ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کے اختتام پر جب صحافیوں نے سعد رفیق سے سیاسی سوال کئے تو انہوں نے کہا کہ یہ خالصتا ریلوے کے امو رپر پریس کانفرنس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر اشتہارات بہت مہنگے ہیں اور ہم اپنے محکمے کی کارکردگی کے اشتہار نہیں دے سکتے ۔ پریس کانفرنس کے ذریعے ہم اشتہار کا کام لیتے ہیں۔ سیاسی موضوع پر پھر کبھی بات کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :