گلو بٹ کی سزا کیخلاف اپیل اعتراض دور کر کے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی

ہفتہ 8 نومبر 2014 20:05

گلو بٹ کی سزا کیخلاف اپیل اعتراض دور کر کے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کی سزا کیخلاف اپیل اعتراض دور کر کے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ، ہائیکورٹ نے گل بٹ کی سزا کیخلاف اپیل کو قابل سماعت قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے گلو بٹ کی سزا کیخلاف اپیل پر وکالت نامہ تصدیق شدہ نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا، وکالت نامے پر گلو بٹ کے دستخط حاصل کرنے کے بعد نئی اپیل کو آٹھ نومبر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ دائر کر دیا گیا ، گلو بٹ کے وکیل کاشف عباس زیدی ایڈووکیٹ کے مطابق ایک ہی وقوعہ میں کمزور ملزم کو سزا دینا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، سابق وزیر قانون رانا ثناء اور پولیس افسروں کو بااثر ہونے کی بنا پر چھوڑ دینا ناانصافی ہے، گلو بٹ نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے اسے حقائق کے برعکس سزا دی لہذا اسکی سزا کالعدم کر کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے، رجسٹرار آفس نے اعتراض ختم ہونے کے بعداپیل کو قابل سماعت قرار دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :