پاکستان خطے میں امریکا کا اہم پارٹنر ہے ،پینٹا گان

ہفتہ 8 نومبر 2014 21:06

پاکستان خطے میں امریکا کا اہم پارٹنر ہے ،پینٹا گان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) . امریکی پریس سیکریٹری پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے افغان فورسز کو تربیت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس سیکریٹری پینٹاگون ریئر ایڈمرل جان کربیکا نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایشیائی خطے میں ہمارا ایک اہم پارٹنر ہے اور افغانستان کے ساتھ پاکستانی فوج کا تعاون خو ش ائند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں افغانستان سے متعلقہ مشن میں تبدیلی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ سے متعلق تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :