سراج الحق سے خواجہ سعد رفیق کی منصورہ میں ملاقات

ہفتہ 8 نومبر 2014 21:19

سراج الحق سے خواجہ سعد رفیق کی منصورہ میں ملاقات

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے منصورہ میں ملاقات کی،ملاقات میں تحریک انصاف سے مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سیاسی معاملات میں جماعت اسلامی کے مثبت کردار کی تعریف کی ،دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا۔۔