تحریک انصاف والے خود استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ‘ حکومت سے اپیل کرتا ہوں ان تے دوبارہ مذاکرات شروع کیے جائیں،خورشید شاہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 21:41

تحریک انصاف والے خود استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ‘ حکومت سے اپیل کرتا ہوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے خود استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ‘ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ تحریک انصاف سے دوبارہ مذاکرات شروع کیے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی غلط فہمی دور کردی گئی ہے الطاف حسین نے اپنی پارٹی کو بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لاڑکانہ کے جلسے سے ہمیں خوشی ہوگی اسمبلی میں کبھی ایسا کبھی نہیں ہوا تحریک انصاف کے ساتھ نہ دیا ہو۔ عمران خان کو دھرنے میں سول نافرمانی کا اعلان نہیں کرنا چاہیے ۔ شیخ رشید سے تحریک انصاف والے بھی تنگ ہیں تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے جماعتوں سے رابطے بھی کیے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے کوئی اکثریت لے آتا ہے تو مجھے عہدہ چھوڑنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتاہ وں کہ وہ تحریک انصاف سے دوبارہ مذاکرات کریں‘ طاہر القادری مذاکرات سے ہٹ گئے تھے عمران خان بھی نہ ہٹ جائیں ‘ مذاکرات ہی سے معاملات حل ہوں گے۔