نوشہرہ،ایک ہی رات میں دس گھروں پر پانچ مسلح ڈاکووٴں کی یلغار ،

لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لئے

ہفتہ 8 نومبر 2014 22:34

نوشہرہ،ایک ہی رات میں دس گھروں پر پانچ مسلح ڈاکووٴں کی یلغار ،

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) اکوڑہ خٹک میں ایک ہی رات میں دس گھروں پر پانچ مسلح ڈاکووٴں کی یلغار لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لئے گئے گھروں میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا کئی گھروں میں خواتین سے عصمت دری کی کوشش مکینوں نے اپنی خواتین کی عزتیں بچانے کیلئے منت سماجت کرکے اپنی نقدی اور زیورات پیش کرکے خواتین کی عزتیں بچا لی متاثرین کا اکوڑہ خٹک پولیس کے خلاف اور امن وامان کی ناقص صورتحال پر غم وغصے کا اظہار علاقے میں ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے پولیس لمبی تان کر سو گئی ہے مظاہرین کا میڈیا سے گفتگو اکوڑہ خٹک کا علاقہ خوشحال گڑھ رہزنوں، ڈکیتوں اور سماج دشمن عناصر کی وارداتوں کے باعث نو گو ایریا بن چکا ہے جمعہ کی رات پانچ مسلح ڈاکووٴں کے گینگ نے دس گھروں میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر سنگین وارداتیں کرتے ہوئے اہل مکینوں کو یرغمال بناکر لاکھوں کی نقدی لوٹ لی خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے انجینئر گل راز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی ڈیلیوری کے سلسلے میں نوشہرہ ہسپتال گئے تھے کہ ڈاکووٴں نے گھر کی دیوار پھلانگ کر کمروں کے تالے توڑے اور لاکھوں کی نقدی دو تولے سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے.

میرے دو بھائیوں کے گھروں میں گھس کر لاکھوں کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے شبیر ولد عقل جان نے بتایا کہ رات تین بجے ڈاکووٴں کا گروہ میرے گھر میں داخل ہوئے اور ہمیں بتایا کہ ہم پولیس والے ہیں اور تلاشی لینے آئے ہیں اس دوران اسلحے کی نوک پر بچوں اور تمام اہل خانہ کو یرغمال بنایا چھ تولے سونا 23ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے اسی طرح احتشام ولد مذمل شاہ نے بتایا کہ میرا باپ ریٹائرڈ فوجی ہے اور مقامی فیکٹری میں چوکیدار ہے باپ کی عدم موجودگی میں پانچ مسلح ڈاکوگھر میں داخل ہوئے جنہوں نے چادر اور پینٹ پتلون پہن رکھی تھی اور ہمیں بتایا کہ ہم پولیس والے ہیں ہمارے گھر میں ڈاکو ادھا گھنٹہ موجود رہے اس دوران فریج سے فروٹ بھی کھائے ہمارے گھر کے بزرگ اور خواتین کو مارا پیٹا اور خواتین کی بے عزتی اور عصمت دری کی کوشش کی لیکن ہم نے منت سماجت کی اور نقدی اور زیورات پیش کئے اور اپنی خواتین کی عزتیں بچا لی میاں گل راز، میاں شاکر جان، میاں اسفندیار کے گھروں میں داخل ہوکر لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر لے اڑے اسی طرح تین خالی گھروں میں داخل ہوکر لوہے کا سریا اور دیگر قیمتی سامان اٹھاکر لے گئے ڈاکو وارداتوں کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اکوڑہ خٹک پولیس صبح جائے وارداتوں کے مقامات پر پہنچی لٹنے والے متاثرین اور اہل علاقہ نے مشتعل ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس امن وامان کی ناقص صورتحال کے خلاف شدید نعرے بازیاں کی اور میڈیا کو بتایا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی دعویدار پولیس لمبی تان کر سوجاتی ہے اور عوام کوڈاکو وٴں وسماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتے ہیں انہوں نے اکوڑہ خٹک پولیس کے نااہل ایس ایچ او کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا�

(جاری ہے)