اکبر بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کو ایک دن کا استثنیٰ مل گیا

پیر 10 نومبر 2014 11:14

اکبر بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کو ایک دن کا استثنیٰ مل گیا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ مل گیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نذیر احمد لانگو کی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت میں سابق صدر کے وکیل ذیشان چیمہ پیش ہوئے اور مشرف کی علالت کے بارے میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔ عدالت نے کہا کہ بلوچستان حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر میڈیکل بورڈ تشکیل دے جو سابق صدر کا طبی معائنہ کر کے اگلی سرٹیفکیٹ پیش کرے۔ عدالت نے 10 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی ۔ مقدمے کی سماعت میں آفتاب احمد شیر پاؤ اور مشرف کے دونوں ضامن ممتاز حسین اور نذیر احمد بھی پیش ہوئے۔