الفا براوو چارلی کے کیپٹن عبداللہ کا بیٹا جھلس کر ہلاک

پیر 10 نومبر 2014 12:20

الفا براوو چارلی  کے کیپٹن عبداللہ کا بیٹا جھلس کر ہلاک

امریکی ریاست شکاگو کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے 10 سالہ پاکستانی بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ کونسل جنرل آف پاکستان فیصل ترمزی نے بتایا کہ 'شکاگو کے کِم بال ایوینیو کے ہولی وڈ پارک اپارٹمنٹس میں ہونے والی اس آتشزدگی کے دوران بچے کے والدین نے چوتھے فلور سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، تاہم دونوں کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک بتائی جارہی ہے'۔

(جاری ہے)

واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے فیصل ترمزی نے بتایا کہ 'اپارٹمنٹ میں آگ رات کے تین بجے لگی، لیکن جب تک فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار پہنچے اُس وقت تک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار چکا تھا'۔ اس حادثے میں گیارہ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جھلس کر ہلاک ہونے والا بچہ مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل 'الفا براوو چارلی' کے کیپٹن عبداللہ کا بیٹا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائی گئی اس ڈرامہ سیریل میں تین دوستوں کی کہانی بیان کی گئی تھی جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔ پاک فوج کے لیے دل میں محبت جگانے والی اس سیریل نے اپنے دور میں ہر طرح کے ریکارڈز توڑ دیئے تھے، جس کے ہدایت کار شعیب منصور تھے۔

متعلقہ عنوان :