سلمان خان کی وزیراعظم مودی سے ملاقات‘بہن کی شادی میں شرکت کی دعوت دی

پیر 10 نومبر 2014 12:25

سلمان خان کی وزیراعظم مودی سے ملاقات‘بہن کی شادی میں شرکت کی دعوت دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) اداکار سلمان خان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ‘اپنی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے دعوت نامہ دیا-سلمان ان دنوں فلم ’بجرنگ بھائی جان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں ہیں۔ایک نیوز چینل کے مطابق وہ اپنی بہن ارپتا خان کی شادی کا دعوت نامہ دینے کے لیے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران سلمان کے ساتھ ان کی بہن بھی تھیں۔اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے اپنی بہن کی شادی کا دعوت نامہ شاہ رخ خان کو بھی دیا ہے۔ارپتا کی شادی دہلی کے ایک تاجر خاندان میں آیوش شرما کے ساتھ ہو رہی ہے۔دونوں کی شادی حیدرآباد کے فلک نما محل میں ہونی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے اس پورے ہوٹل کو ایک ہفتے کے لیے بک کر لیا ہے اور اس کے لیے تین کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :