پاکستان خطرناک نہیں، سب سے زیادہ بہادر ملک ہے ‘بلاول بھٹو

پیر 10 نومبر 2014 12:40

پاکستان خطرناک نہیں، سب سے زیادہ بہادر ملک ہے ‘بلاول بھٹو

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سب سے خطرناک ملک نہیں ‘ سب سے زیادہ بہادرملک ہے ‘ پاکستان کی اصل رو ح جمہوریت میں ہے ‘ ظلم کے خلاف جھک جانا کوئی آپشن نہیں ‘دہشت گرد اپنے ایجنڈے کونافذ کرنے کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آکسفورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب پاکستانز وارئیر پرنسز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو ز رداری دنے کہاکہ پاکستان کی اصل روح جمہوریت میں ہے پاکستان نے سلمان تاثیر، اور شہباز بھٹی جیسے بہادر پیدا کیے۔

بلال بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کو دنیا بھر میں چیلنجز لاحق ہیں مگر اس کا حل بھی جمہوریت میں ہی ہے۔ بلاول بھٹو زر داری تنے کہاکہ ظلم کے خلاف جھک جانا کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نائین الیون میں امریکا پر حملہ کرنے والے ہوں یا تحریک طالبان پاکستان، داعش ہو یا لندن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ان کی تعدادبہت کم ہے، دہشت گرد اپنے ایجنڈے کونافذ کرنے کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :