افغان صدررواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

پیر 10 نومبر 2014 13:10

افغان صدررواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

کابل /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) افغان صدارتی ترجمان کے مطابق اشرف غنی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے مذاکرات کریں گے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی اس ہفتے اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کے ساتھ حقیقی اور مخلصانہ تعاون اور دوستی قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

افغان صدر کے ترجمان کے حوالے سے یہ بات وال سٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ۔

اخبار نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ تعلقات کی تشکیل نو ہے۔افغان صدر کے ترجمان نظیف اللہ سالار زئی نے کہا کہ افغان رہنما وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری طور پر ملاقات کیلئے اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت میں اقتصادی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :