مسیحی جوڑےکونہیں پورےپاکستان کو جلایاگیا،سراج الحق

پیر 10 نومبر 2014 13:35

مسیحی جوڑےکونہیں پورےپاکستان کو جلایاگیا،سراج الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسیحی جوڑے کو جلانا پوری انسانیت کو جلانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ میسحی جوڑے کو نہیں پورے پاکستان کو جلایا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں وکلاء برادری سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کوٹ رادھا کشن میں بھٹے کے مالک کے ہاتھوں مسیحی جوڑے کے قتل کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ مسیحی جوڑے کو جلانا پوری انسانیت کو جلانے کے مترادف ہے، ہم اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں، یہ سراسر نا انصافی ہے، مسیحی جوڑے کو نہیں پورے پاکستان کو جلایا گیا، مسیحی میاں بیوی کو جلانا پوری انسانیت کو جلانے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ہم چاہتےہیں ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوجائے۔