سائنس فکشن فلم ”انٹر سٹیلر“14 نومبر کو ریلیز کے لیے تیار

پیر 10 نومبر 2014 13:39

سائنس فکشن فلم ”انٹر سٹیلر“14 نومبر کو ریلیز کے لیے تیار

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن کے شائقین کو بے چینی سے انتظار۔ فلم”انٹرسٹیلر“ 14نومبر سے پاکستان بھر میں ریلیز کے لئے تیار ہے۔سائنس فکشن ایڈونچرانٹر سٹیلر زمین کے متبادل سیارے کی تلاش میں نکلے خلابازوں کے بارے میں ہے۔

(جاری ہے)

ورم ہول سے گزرتے خلائی سفر پر مبنی اس کہانی کے کردار نبھانے والی مرکزی کاسٹ میں میتھیو میکونہی، این ہیتھو ے اور مایکل کین شامل ہیں۔5نومبر کو امریکا اور 7کو برطانیہ میں ریلیز کے بعد165ملین ڈالر کے بجٹ سے تیارکردہ ہالی ووڈ کی یہ نئی پیشکش 14 نومبر سے پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :