آئی سی سی کااینٹی کرپشن کوڈ آد کنڈکٹ پرنظر ثانی کا فیصلہ، محمد عامر کی واپسی کے امکلانات روشن

پیر 10 نومبر 2014 14:03

آئی سی سی کااینٹی کرپشن کوڈ آد کنڈکٹ پرنظر ثانی کا فیصلہ، محمد عامر ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) آئی سی سی نے اپنے اینٹی کرپشن کوڈ آد کنڈکٹ پرنظر ثانی کا فیصلہ کرلیا۔پاکستانی بولرمحمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔غیرملکی زرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، دبئی میں جاری آئی سی سی کے اجلاس میں اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ پرنظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جس کے تحت پابندی کا شکار تمام کھلاڑیوں پر عائد پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے بعد پاکستانی بولرمحمد عامر کی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ محمد عامر دو ہزار دس میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے ، اور دو ہزار گیارہ میں سزا سنا کر ان کی بین القوامی کرکٹ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کا ابھی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم امکان ہے کہ جلد اس سلسلے میں بیان جاری ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :