ابوظہبی ٹیسٹ ، احمد شہزاد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 10 نومبر 2014 14:55

ابوظہبی ٹیسٹ ، احمد شہزاد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء)احمد شہزاد کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے مگر لٹل ماسٹر حنیف محمد کا کم عمر میں ایک ٹیسٹ میں لمبی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا ، احمد شہزاد نے 23سال کی عمر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 176رنز بنا کر لٹل ماسٹر حنیف محمد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو رنزبنانے والے پاکستان کے کم عمر ترین بیٹسمین بھی بن گئے ۔

(جاری ہے)

حنیف محمد نے 1957-58ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف برج ٹاؤن میں 499رنز کی اننگز کھیلی تھی جو کسی بھی کم عمر پاکستانی کی لمبی اننگز تھی جس پر انہیں لٹل ماسٹر کا خطاب دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں احمد شہزاد ڈبل سنچری کی جانب گامزن تھے کہ 176 کے مجموعی سکور پر کورے اینڈرسن کے باؤنسر نے انہیں زخمی کردیا جس پر ان کا بیٹ وکٹوں کو جا لگا اور ایمپائرز نے آؤٹ قرار دے دیا ۔ پاکستانی فزیشن اور ڈاکٹرز نے گراؤنڈ میں معائنہ کرنے کے بعد احمد شہزاد کو ہسپتال منتقل کروادیا جہاں ان کی کی سکیننگ جاری ہے جس کی حتمی رپورٹ کے بعد ان کا ٹیسٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے