ترجمان کالعدم لشکر اسلام نے دو کمانڈروں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ، جنداللہ کی ہلاکت کی تصدیق

پیر 10 نومبر 2014 16:03

ترجمان کالعدم لشکر اسلام نے دو کمانڈروں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ، جنداللہ ..

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) خیبرایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان نے دو کمانڈروں سمیت ہتھیار ڈال دئیے ، جماعت الاحرار کے کمانڈر جنداللہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ کالعدم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ نے سیف اللہ کو چند روز پہلے تنظیم کا مرکزی ترجمان مقرر کیا تھا تاہم سیف اللہ نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہتھیار ڈالنے والوں میں کمانڈر الیاس اور کمانڈر واجد بھی شامل ہیں ۔ خیبرایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے دوران اب تک سو سے زائد شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالے ہیں ۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی بمباری میں جماعت الاحرار کے کمانڈر جنداللہ کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو گئی ہے ۔ جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق کمانڈر جنداللہ گزشتہ شب ہونے والی بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے۔