آئی سی سی بورڈ نےنجم سیٹھی کی بطورصدرنامزدگی کی توثیق کردی

پیر 10 نومبر 2014 16:22

آئی سی سی بورڈ نےنجم سیٹھی کی بطورصدرنامزدگی کی توثیق کردی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی بطورصدر نامزدگی کی توثیق کردی ہے۔ پی سی بی کو چھوڑا تو نجم سیٹھی آئی سی سی پہنچ گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی ایک سال کے لئے آئی سی سی کے صدر نامزد ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بار بار چیئرمین بننے والے نجم سیٹھی آئی سی سی میں پہنچ گئے، پاکستان کی طرف سے نجم سیٹھی آئی سی سی کے صدر بنیں گے۔ بطور صدر نجم سیٹھی ایک سال تک ذمہ داری نبھائیں گے، جولائی سے نجم سیٹھی آئی سی سی کے صدر بن جائیں گے، جب کہ آئی سی سی کی کئی کمیٹیوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ س

متعلقہ عنوان :