انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 102 روپے کی سطح پرآگئی

پیر 10 نومبر 2014 16:33

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 102 روپے کی سطح پرآگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) انٹربینک میں ڈالر 2 ماہ کی کم ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 31 پیسے کی کمی آئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 102 روپے کی سطح پرآگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ، چار روز میں ڈالر ایک روپے سے زائد سستا ہوگیا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد اگلے ماہ ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا۔ انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر انچاس پیسے کمی سے ایک سو ایک روپے پچاسی پیسے کی سطح پر آ گیا۔